اشاعت کے باوقار 30 سال

نویں نمبر پر نصف سنچری بنانے والا تیسرا پاکستانی بلے باز

نیلسن: قومی ٹیم کے ابھرتے فاسٹ بالر حسن علی نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹاپ اور مڈ ل آرڈ ر مکمل طور پر ناکام دکھائی دیا اور محمد حفیظ کے 60 رنز کے علاوہ کسی اور بلے باز نے خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا، ایک موقع پر گرین شرٹس محض 141 رنز کے سکور پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی جب حسن علی اور شاداب خان نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں محض 49 گیندوں میں 60 رنز کا اضافہ کیا ، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی ، حسن علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے محض 30 گیندوں کا سہارا لیا جس کے بعد وہ طاہر نقاش اور سہیل تنویر کے بعد 9ویں نمبر پر نصف سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ، یہ پاکستان کی جانب سے اس نمبر پر سکور کی گئی تیز ترین نصف سنچری تھی ۔

loading...