اشاعت کے باوقار 30 سال

جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان پہلے سرکاری مذاکرات کا آغاز

جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان پہلے سرکاری مذاکرات کا آغاز

سیول: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلے دو روزہ سرکاری مذاکرات کا آغاز ہو گیا ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانمونجوم میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے سیول کا پانچ رکنی وفد جب مذاکراتی مقام پر پہنچا تو اس کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا وفد کی قیادت وزیر اتحاد چومائیونگ گیون کر رہے ہیں مذاکرات میں شمالی کوریا کے وفد کی قیادت سینئر عہدیدار رائے سون سوون کر رہے ہیں مذاکرات کا اہم مقصد آنے والی سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت سمیت دیگر امور پر بات چیت کرنا ہے۔

loading...