اشاعت کے باوقار 30 سال

شفقت علی کا کلاسیکی موسیقی کے لئے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

شفقت علی کا کلاسیکی موسیقی کے لئے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

لاہور: گلوکار شفقت علی خان نے کلاسیکی موسیقی کی ترویج کے لئے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے نئے سال کے آغاز میں اپنے پیغام میں کہا میری دعا ہے کہ ہمارے ملک میں امن و سکون قائم ہو اور میوزک انڈسٹری اس سال ترقی کی بلندیوں کو چھوئے۔ شوبز انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہر شعبے کے افراد کو کوششیں کرنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی فن کاروں نے ماضی میں اداکاری ،موسیقی اورفنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اب موسیقی کو بچانے کے لئے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا، سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں کی سرپرستی اور رہنمائی کریں ،انہوں نے کہا میری دلی خواہش ہے کہ پاکستانی موسیقی کا چرچا دنیا بھر میں عام ہو جس کے لئے میں کلاسیکی موسیقی کے لئے اکیڈمی بنانے کا خواب لیے بیٹھا ہوں مجھے بھی موقع ملا تو میں اپنے خواب کوعملی جامہ پہناؤں گا۔

loading...