اشاعت کے باوقار 30 سال

حوثی باغیوں کے سرکردہ کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیے

حوثی باغیوں کے سرکردہ کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیے

صنعا: یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر تعینات عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے الحدیدہ کے شہر حیس میں لڑنے والے ایک اہم حوثی کمانڈر نے اپنے 50 ساتھیوں سمیت فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق گرفتار حوثی کمانڈر کی شناخت ابراہیم عذابو کے نام سے کی گئی ہے، اس نے حیس شہر میں حکومتی فوج اور مزاحمتی ملیشیا کے سامنے ہتھیار پھینک کر خود کو ان کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی کمانڈر ابراہیم عذبو اور اس کے ساتھیوں نے شدید لڑائی کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ ادھرحیس کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

loading...