اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

روس نے امریکہ پر ایران میں مداخلت کا الزام لگا دیا

روس نے امریکہ پر ایران میں مداخلت کا الزام لگا دیا

ماسکو: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے واشنگٹن کی گزارش پر ایران میں خونی مظاہروں پر اجلاس طلب کیے جانے پر روس نے امریکا پر ایران میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔ روس کے ڈپٹی وزیر خاجہ سرجئی ریبکوف کا کہنا تھا کہ امریکا دیگر ممالک کے امور میں کھلے عام اور خفیہ دونوں طریقوں سے مداخلت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں ایران کے داخلی امور پر اجلاس طلب کرنے کے امریکی قدم کو ہم اس ہی نظرے سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ دیگر ممالک کی خود مختاری پر جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر حملے کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ ایران کے شہر مشہد میں اقتصادری مسائل اور حکومت کے شاہانہ طرز زندگی کے خلاف جمعرات (28 دسمبر) کو مظاہروں کا آغاز ہوا اور جب مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ جلد ہی حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی عوام کو ان کی حکومت واپس دلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 میں ایران سے کیے گئے جوہری معاہدے پر بھی سوالات اٹھا رکھے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اس معاملے میں ایرانی حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے وجوہات کی تلاش کر رہا ہے، جو ہمیں لگتا وہ یہی چاہتا ہے تو ہمیں یہ ہرگز قبول نہیں ہو گا۔

loading...