اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

ہمارے ساتھ کام کریں اور دنیا بھر میں آنے والی تبدیلی کو دیکھیں

ہمارے ساتھ کام کریں اور دنیا بھر میں آنے والی تبدیلی کو دیکھیں

ؑ ؁ لاس اینجلس: امریکی گلو کارہ میڈونا نے نئے سال کے آغاز میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں چار سکول قائم کریں گی۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس سے قبل بھی میڈونا ملاوی میں کئی سکول قائم کر چکی ہیں۔ ان سکولز کے بعد افریقی ملک میں ان کے سکولوں کی کل تعداد 14 ہو جائے گی۔ میڈونا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سکولز ایک این جی او اور ان کے مشترکہ تعاون سے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے جو ان کا حق بھی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سب کو چیلنج کرتی ہوں، آئیں ہمارے ساتھ کام کریں اور پھر دنیا بھر میں آنے والی تبدیلی کو دیکھیں۔

loading...