اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ٹورنٹو ایئر پورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئے

ٹورنٹو ایئر پورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئے

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارے میں آگ لگ گئی تاہم دونوں طیاروں میں موجود مسافر خیریت سے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارکنگ میں موجود طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جب کہ ریسکیو اہل کاروں نے جہاز میں موجود مسافروں کو جہاز باہر نکال لیا۔

loading...