اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

ایک عظیم بزنس مین کا ایک انٹرویو

ایک عظیم بزنس مین کا ایک انٹرویو

ایک عظیم بزنس مین کے ایک انٹرویو کی دلچسپ باتیں

* "دنیا میں نوکری کرنے والا کوئی شخص خوش حال نہیں ہو سکتا-"
* "انسان کی معاشی زندگی تب شروع ہوتی ہے جب وہ اپنے کام کا آغاز خود کرتا ہے-"
* "کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں- اگر تعلیم سے روپیہ کمایا جا سکتا تو آج دنیا کا ہر پروفیسر ارب پتی ہوتا- اس وقت دنیا میں ساڑھے نو سو ارب پتی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی پروفیسر ، ماہر تعلیم شامل نہیں۔
* "دنیا میں ہمیشہ درمیانے پڑھے لکھے لوگوں نے ترقی کی- یہ لوگ وقت کی قدر و قیمت سمجھتے ہیں اور ڈگریاں حاصل کرنے کی بجائے طالب علمی کے دور میں ہی کاروبار شروع کر دیتے ہیں۔ کامیابی ان کو کالج یا یونیورسٹی کی بجائے کارخانے یا منڈی میں لے جاتی ہے۔"
* "میں زندگی میں کبھی کالج نہیں گیا۔ میری کمپنی میں اسوقت اعلی تعلیم یافتہ 30 ہزار مرد اور خواتین کام کرتے ہیں- یہ تعلیم یا فتہ لوگ مجھ سے وژن ، عقل اور دماغ میں بہت بہتر ہیں لیکن ان میں نوکری چھوڑنے کا حوصلہ نہیں۔ انہیں اپنے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتبار نہیں-"
* "اگر کوئی شخص میرے لیے کام کر سکتا ہے تو وہ اپنے لئے بھی کر سکتا ہے۔ بس اس کے لئے زرا سا حوصلہ چاہئے۔"
* "دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے لیکن محنت کا نہیں۔"
* "دنیا میں نکمے لوگوں کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں لیکن کام کرنے والوں کے لئے ساری دنیا کھلی پڑی ہے۔"

loading...