اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو نظر بند کر دیا

بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو نظر بند کر دیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سرینگر میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان فہمیدہ صوفی نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارتی پولیس نے جمعرات کی شام سات بجے سرینگر کے علاقے صورہ میں آسیہ انداربی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آسیہ اندرابی کو کئی ماہ کی غیر قانونی نظر بندی کے بعد گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا تھا ادھر آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا ہے کہ عالمی ادارہ 69 برس بعد بھی کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔ تحریک مزاحمت اور حریت رہنماء شیخ محمد یعقوب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر، محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی، گلزار احمد گلزار، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، محمد یوسف نقاش، سید امتیاز حیدر اور محمد یاسین عطائی کی گرفتاریوں اور گھر میں نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔

loading...