اشاعت کے باوقار 30 سال

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مذاکرات کی پیش کش قبول کر لی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مذاکرات کی پیش کش قبول کر لی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے آئندہ ہفتے مذاکرات کی پیش کش قبول کرلی ہے۔جنوبی کوریا نے بات چیت کے آغاز کیلیے 9 جنوری کی تاریخ دی تھی۔طویل کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں میں بہتری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور جنوبی کوریا کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے باعث دونوں ملکوں میں تناؤرہتا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے ایک وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے شمالی و جنوبی کوریا آمنے سامنے بیٹھ کرسرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے وفد کی شرکت پربات کرسکتے ہیں۔جنوبی کورین وزیر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے باہمی مفاد کے امور پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔

loading...