اشاعت کے باوقار 30 سال

زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

کراچی: ماہر امور خانہ داری اور معروف شیف زبیدہ آپا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔ذرائع کے مطابق ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ جاں بر نہ ہو سکیں۔ زبیدہ آپا کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد سلطان ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ زبیدہ آپا کے انتقال کے بعد ان کے گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، فلم اور ٹی وی کے اداکاروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے گھر پہنچے۔ زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئیں، 1945 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا۔ زبیدہ آپا کا تعلق ایسے علمی اور ادبی گھرانے سے تھا جس کا حصہ معروف مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا ، منفرد لہجے کی شاعرہ زہرہ نگاہ اور مشہور مزاح نگار انور مقصود بھی ہیں۔

loading...