اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

ٹرین حادثہ: 14 افراد ہلاک، 260 سے زائد زخمی

ٹرین حادثہ: 14 افراد ہلاک، 260 سے زائد زخمی

جوہانس برگ: جنوبی افریقا میں ایک ٹرین حادثے کے باعث 14 افراد ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جنوبی افریقا کے شہر کرونسٹاد میں پیش آیا جس میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جنہیں امدادی اداروں نے فوری طور پر پہنچ کر اسپتال منتقل کیا۔ جنوبی افریقا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین میں 713 مسافر سوار تھے ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ہے جس کی لاپروائی کی وجہ سے اتنی جانیں ضائع ہوئیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین الیزابیٹ سے جوہانسبرگ کی طرف جا رہی تھی اْس دوران ٹرک تیزی سے ٹرین کے سامنے آ گیا اور یہ تباہی ہوئی، حادثے کے بعد ٹرین میں آگ بھی لگ گئی۔

loading...