اشاعت کے باوقار 30 سال

نور اور ان کی بہن پر تنقید کا سلسلہ شروع

نور اور ان کی بہن پر تنقید کا سلسلہ شروع

لاہور: اداکارہ نور بخاری اور ان کی بہن فاریہ بخاری پر سوشل میڈیا اور شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے نشتر برسانا شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور اور ان کی بہن فاریہ بخاری نے پچھلے کافی عرصے سے پردے کے لئے عبایہ کا استعمال شروع کر رکھا تھا تاہم اب نور کی بہن فاریہ بخاری نے عبایہ اتار دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ اداکارہ نور نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے ہاتھ میں الیکٹریکل تسبیح پکڑ رکھی ہے اور ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔ دوسری جانب شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر نور کا یہ دعوی ہے کہ خدا نے ان کو ہدایت دے دی ہے تو وہ پھر اپنے گھر بیٹھ کر مکمل اسلامی احکامات پر عمل کریں فلم کے پریمیئر شو پر جانا اور غیر مردوں سے ملنا کسی طور پر بھی درست نہیں۔ اگر وہ اپنا گھر بچانے میں سنجیدہ ہیں تو وہ ابھی بھی اپنے شوہر ولی بخاری کے ساتھ صلح کر سکتی ہیں۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ نور کی آج کل سب سے زیادہ دوستی جس اداکارہ و ماڈل کے ساتھ ہے وہ بولڈ شوٹ کروانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی اور نور کی ایسی دوست ان کو دین کے بارے میں کیا اصلاح دے سکتی ہے۔ ابھی تک دونوں نور بخاری اور ان کے شوہر ولی حامد کے درمیان طلاق نہیں ہوئی، طلاق کی ڈگری 16 جنوری کو جاری ہو گی اور اس سے قبل دونوں اپنا گھر بچا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جب اداکارہ نور اور ولی حامد کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو ان کے موبائل آف تھے۔

loading...