اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹرمپ اور نواز شریف کے بیانات میں کوئی فرق نہیں

ٹرمپ اور نواز شریف کے بیانات میں کوئی فرق نہیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور نواز شریف کے بیانات میں کوئی فرق نہیں نواز شریف جمہوریت کے خلاف سازش کو بے نقاب کریں ہم اس سازش کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے نواز شریف تو معائدہ کر کے بھاگ جائیں گے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی کمیٹی کی رپورٹ کے بلا مقتولین کے اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب بھول جاتے ہیں کہ ملک کے 3 وزراء اعظم کو گرانے میں ان کا کردار تھا پاکستان پیپلز پارٹی کبھی ایسی تحریک کا حصہ نہیں رہی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہو نواز شریف بتا دیں اگر جمہوری نظام کی سازش ہے تو ہم دیوار بن کر آگے کھڑے ہوں گے میاں صاحب تو معاہدے کر کے بھاگ جائیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کہہ رہے ہیں ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے تو ان کا بیان ٹرمپ سے ملتا ہے وہ بھی تو یہی کہہ رہے کہ پاکستان کو اندر سے ٹھیک ہونا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا مستعفی ہونا یا اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل ہے غیر جمہوری نہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پوشیدہ راز بتائیں نظام کے خلاف سازش کا مطلب ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور وہ بتانے کے پابند ہیں اگر نہیں بتاتے تو حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پنجاب حکومت کی اپنی ہی بنائی ہوئی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مقتولین کو انصاف کیوں نہیں ملا حکومت کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟

loading...