اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی صدر کے بیان پر قومی ردعمل خوش آئند ہے

امریکی صدر کے بیان پر قومی ردعمل خوش آئند ہے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر قومی ردعمل خوش آئند ہے، پاکستان اور پاک فوج نے پیسوں کے لئے جنگ نہیں لڑی، افغانستان میں امن سے سب کو فائدہ ہو گا، پاکستان اپنے وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان اور امریکا کو مل کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اور امریکا اب بھی دوست ہیں، افغانستان میں امن سے سب کو فائدہ ہو گا، ہم چاہتے ہیں امریکا افغانستان میں کامیاب ہو، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں، اتحادیوں کے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی، فوج کسی سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغانستان میں امن سے سب کو فائدہ ہو گا، ہم چاہتے ہیں امریکا افغانستان میں کامیاب ہو، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں، اتحادیوں کے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج بھی ہماری 2 لاکھ سے زائد فوج سرحد پر موجود ہے، افغانستان میں ایک کھرب ڈالر خرچ کرنے کا نتیجہ سب کو معلوم ہے، امریکا نے افغانستان میں جتناخرچ کیا اس کا ایک فیصدپاکستان میں لگا، ایک وقت تھا ہمارے پاس چوائس تھی کہ روس کے پاس جائیں، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر قومی ردعمل خوش آئند ہے، پاکستان اور پاک فوج نے پیسوں کے لئے جنگ نہیں لڑی، افغانستان میں امن سے سب کو فائدہ ہو گا، پاکستان اپنے وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان اور امریکا کو مل کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اور امریکا اب بھی دوست ہیں، افغانستان میں امن سے سب کو فائدہ ہو گا، ہم چاہتے ہیں امریکا افغانستان میں کامیاب ہو۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہیں ہیں، پاک فوج سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، پہلے بھی کہا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کے سیاسی عمل میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، نواز شریف کا امریکا کے خلاف بیان بہت خوش آئند ہے ہم نے ایک زبان ہو کر بیانیہ اپنایا ہے، پاکستان کے حالات میں ضرورت ہے کہ ہم اکٹھے ہو کر چلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہیں چاہے گا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوں، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کے قدم امن کی طرف بڑھتے رہیں، ہمارے قدم کامیابی کی طرف بڑھ رہے تھے تو کلبھوشن کا معاملہ آ گیا، بھارت سے درپیش مسائل کے حل کے بغیر خطے میں امن مشکل ہے، نکی ہیلی کا بیک گراؤنڈ بھارتی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان 20 کروڑ سے زائد آبادی والا ذمہ دار ملک ہے۔

loading...