اشاعت کے باوقار 30 سال

نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی

نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی ہے اس لئے اسے اندازہ ہی نہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید عمران کے لئے فائدہ مند ہے جس سے اس کی فوقیت میں اضافہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو بھی بیان دیں گے عمران خان کے خلاف ہی دیں گے۔ عمران خان کی کل کی ضمانت پر نواز شریف کو بہت تکلیف ہوئی ہے اور وہ اتنے غیر ذمہ دارانہ اور نابلد ہو چکے ہیں کہ عمران خان پر تنقید کئے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کی تنقید عمران خان کے لئے فائدہ مند ہے اور اس سے عمران کی فوقیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ شیخ رشید نیکہا کہ میں نہایت ذمہ داری ہے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان ٹی وی حملہ کیس اور نہ ہی ایس پی کو مارنے میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمھجتے ہیں کہ اگر میں نااہل ہو گیا ہوں تو باقی سب کو نااہل ہونا چاہئے۔ نواز شریف اپنے بھائی شبہاز شریف پر بھی اعتماد نہیں کرتے اور نہ ان سے کوئی چیز شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کبھی بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بنائیں گے۔

loading...