اشاعت کے باوقار 30 سال

پی ایچ ایف قومی جونیئر ہاکی کیمپ کے لئے 31 کھلاڑی طلب

پی ایچ ایف قومی جونیئر ہاکی کیمپ کے لئے 31 کھلاڑی طلب

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے 31 جونیئر کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کے لئے طلب کر لیا، جونیئرز کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 4 جنوری سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ سابق ہاکی پلیئر کامران اشرف کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے کیمپ کے لئے 31 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے جن میں وقار علی، اکمل حسین، عادل را، محمد عثمان (گول کیپرز)، رضوان علی، محسن شکیل، علی رضا، امجد علی، ریحان بٹ، ایم ابراہیم (ڈیفنڈرز)، جنید منظور، غضنفر علی، عدیل لطیف، احمد ندیم، عمیر ستار، عمر بلال ، علی عزیز، افراز حکیم، نوید عالم، شاہ زیب خان، اویس ارشد، وقار علی، ذاکر اللہ، عبداللہ بابر، خیراللہ، حماد انجم، رانا وحید، رومان خان، محمد حسن، مرتضی یعقوب اور زین اعجاز شامل ہیں۔ سابق ہاکی پلیئر کامران اشرف کو تربیتی کمیپ کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

loading...