اشاعت کے باوقار 30 سال

ویرات کوہلی کی تابعدار شوہر بننے کی پریکٹس شروع

ویرات کوہلی کی تابعدار شوہر بننے کی پریکٹس شروع

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں تو بالرز کے چھکے چھڑانے کے لیے مشہور ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں وہ روایتی شوہر کا کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کوہلی اور انوشکا شرما ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 5 جنوری سے پہلا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔ ٹیسٹ سے قبل کوہلی اور انوشکا کو کیپ ٹان کی مقامی مارکیٹ سے خریداری کرتے دیکھا گیا اور ان تصاویر میں سارا سامان ویرات کوہلی کے ہاتھ میں نظر آ رہا تھا جس سے یہ صاف دکھائی دے رہا تھا کہ وہ ایک بہترین کرکٹر بننے کے بعد اب ایک تابعدار شوہر بننے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سامنے آنے والی تصاویر میں بھی ویرات کوہلی کو سوٹ کیس اٹھائے دیکھا گیا ہے۔

loading...