اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیا میں خوفناک ٹریفک حادثہ

کینیا میں خوفناک ٹریفک حادثہ

نیروبی: کینیا میں خوفناک ٹریفک حادثہ کے باعث 36 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق حادثہ مغربی کینیا کے شہر بوسیا سے دارلحکومت نیروبی سفر کرنے والی بس اور ناکو رو سے سفر پر گامزن ایک لاری کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں حکام نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہلاک شدگان کی لاشوں کو نکالنے کا کام بھی مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ غالباً بس کی بریک نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے سبب یہ حادثہ رونما ہوا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں واضح رہے کہ کینیا میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 3000 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے ہیں۔

loading...