اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پاکستانی اداکارہ انوشے کو زندگی کا ساتھی مل گیا

پاکستانی اداکارہ انوشے کو زندگی کا ساتھی مل گیا

اسلام آباد : پاکستانی وی جے، اداکارہ اور مارننگ شو میزبان انوشے اشرف کو آخر کار اپنی زندگی کا ساتھی مل گیا، جن کا تعارف انہوں نے مداحوں سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کروایا۔اپنی فیس بک پوسٹ پر انوشے اشرف نے اپنے منگیتر کی بہت خاص انداز میں تعریف کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میرے منگیتر بہت مزاحیہ اور اچھے ہیں، اور یہی میرے لیے اہم ہے، ان کا نام سالار فاروقی ہے، دعا ہے ہم ایک ساتھ سفر کرتے ہوئے آگے بڑھیں، جانوروں کا خیال رکھیں، مزید درخت لگائیں اور ہر اس شخص سے گلے لگ کر ملیں جو اس دوران ہم سے ملاقات کرے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نہایت اہم معاملے پر بھی بات کی۔ انوشے نے کہا کہ وہ تمام لڑکیاں جن پر جلد شادی کرنے کا دباؤ ہے، ہونا آخر میں وہی چاہیے جو صحیح لگ رہا ہو، اور جو میرا فیصلہ ہو، عمر کی بات کرنا بیکار ہے، میں اپنے نئے رشتے کا آغاز بھروسے، دوستی اور احترام کے ساتھ کر رہی ہوں۔ انوشے اشرف نے اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیصلے پر ان کا ساتھ دیا۔ ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی اور منگیتر سالار کی نہایت خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔ خیال رہے کہ 34 سالہ انوشے نے 2002 میں انڈس میوزک چینل پر ایک وی جے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

loading...