اشاعت کے باوقار 30 سال

احسن خان اور نیلم منیر کی جوڑی چھا گئی

احسن خان اور نیلم منیر کی جوڑی چھا گئی

لاہور: فلم چھپن چھپائی میں اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی جوڑی چھا گئی ،فلم پہلے روز ہی شاندر بزنس کر کے فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ہدایت کار محسن علی کی فلم چھپن چھپائی نے نمائش کے پہلے روز ہی لاہور اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں شاندار بزنس حاصل کر لیا ہے۔ فلم میں اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کی جوڑی کو فلم بینوں کی جانب سے پسندیدگی کا درجہ دیتے ہوئے دونوں کو مستقبل کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فلم بینوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کار محسن علی نے فلم پر بھرپور محنت کی ہے اور اس کا صلہ ان کو کامیابی کی صورت میں ملا ہے اور فلم میں شامل تمام اداکاروں احسن خان ، نیلم منیر ،وجدان شا ہ ،عدنان جعفر ، سکینہ سمو ، طلعت حسین ، ریحا ن شیخ ، فیضان خواجہ ، سیف حسن اور جاوید شیخ نے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے ۔ سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں نے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ہے ۔

loading...