اشاعت کے باوقار 30 سال

ودیا بالن نے نجی زندگی پر کیریئر کو ترجیح دے دی

ودیا بالن نے نجی زندگی پر کیریئر کو ترجیح دے دی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے نجی زندگی پر کیریئر کو ترجیح دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس ماں بننے کے لئے وقت نہیں ہے۔ ابھی میری تمام تر توجہ کا مرکز میرا کام ہے۔ ودیا بالن نے کہا کہ میری فلمیں میرے بچے ہیں اور میرے 20 بچے ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ودیا بالن یکم جنوری کو 40 سال کی ہو جائیں گی اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کو خاص طریقے سے منائیں گی۔ یاد رہے کہ ودیا بالن بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں رواں سال اداکارہ فلم انڈسٹری میں چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کی فلم "تمہاری سلو" نہ صرف باکس آفس پر ناکام رہی بلکہ ان کے مداحوں نے اداکارہ کی کارکردگی پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

loading...