اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں ‘ دین صرف اسلام ہے

سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں ‘ دین صرف اسلام ہے

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں ۔ ہمارا ایک ہی دین ہے جو کہ اسلام ہے ۔ افریقی ممالک کے دورے سے تیونس سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہ کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔ طیب اردوان نے مزید کہا کہ ایسے سازشی کھیل سے بچنے کے لئے انتہائی محتاط رہنا ضروری سمجھتے ہیں ۔

loading...