اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ٹائیگر زندہ ہے نے گول مال اگین کا جھٹکا کر دیا

ٹائیگر زندہ ہے  نے گول مال اگین کا جھٹکا کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 7 دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کما لیے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے سات دن ہو گئے ہیں لیکن سینماؤں میں شائقین کی تعداد میں کمی نہیں آ رہی ہے اور فلم تیزی سے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ معروف بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’باہو بلی 2‘ کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2017 کی سب سے زیادہ تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم بن گئی ہے اور فلم نے ریلیز کے صرف سات دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کی رقم کمالی ہے۔ جب کہ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کی ہے کہ فلم نے سات دنوں میں 206 کروڑ 4 لاکھ کما کر اجے دیوگن کی ’گول مال اگین‘ کے اب تک کے بزنس 205 کروڑ کا ریکارڈ ایک جھٹکے میں توڑ دیا۔ یاد رہے کہ 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ریلیز کے صرف سات دنوں میں اپنی لاگت پوری کر چکی ہے لہٰذا اس کا شمار رواں سال کی سپر ہٹ فلموں میں کیا جا رہا ہے۔
ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ در اصل 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان اور کترینہ نے بھارتی اور پاکستانی ایجنٹ کا کردار نبھایا تھا۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی ختم ہوئی تھی اس فلم میں سلمان اور کترینہ 40 نرسوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے بچاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کا سہرا کترینہ کیف کے سر سجاتے ہوئے کہا تھا کہ کترینہ کی موجودگی کے باعث فلم کامیاب ہوئی ہے۔

loading...