اشاعت کے باوقار 30 سال

ایپل کمپنی نے صارفین سے معذرت کر لی

ایپل کمپنی نے صارفین سے معذرت کر لی

نیویارک: ایپل کمپنی کی سچائی منظر عام پر آنے کے بعد کمپنی نے ہرجانے اور عدالتوں کے چکر سے بچنے کے لئے پرانے آئی فون جان بوجھ کر سست کرنے پر صارفین سے معذرت کر لی ۔ ایپل کمپنی نے یہ اقدام ناراض صارفین کی جانب سے 1000 ارب ڈالر ہرجانے کے مقدمے دائر ہونے کے بعد اٹھایا گیا تاہم ایپل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پرانے آئی فونز کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ 2018 میں سافٹ ویئر جاری کرے گا تاکہ صارفین اپنے فون کی بیٹری کی صحت کی نگرانی کر سکیں ۔ واضح رہے کہ ایپل کمپنی پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ ایپل دھوکے سے پرانے آئی فون کی کارکردگی کو محدود کر کے صارفین کو نیا فون خریدنے پر مجبور کر رہا ہے اور اس مقدمے کے تحت ایپل سے تقریباً ایک ٹریلین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایپل فون کی بیٹری لائف کم ہونے پر اس کے پراسیس کو سست کر دیتا ہے۔ جس سے فون کمی بیٹری پر بھی بند نہیں ہوتا لیکن اس کی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے تاہم اس بات کے پیش نظر ایپل کمپنی پر 9 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ لہذا اب ایپل کمپنی نے نہ صرف صارفین کی شکایات کے پیش نظر ان سے معافی مانگ لی ہے بلکہ پرانے آئی فونز میں آنے والے مسائل کو بھی حل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

loading...