اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ممبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک

ممبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک

ممبئی: بھارت میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کے صنعتی علاقے لوئر پریل میں واقع کمالا ملز کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کئی دفتروں اور ریسٹورانٹس پر مشتمل اس عمارت میں آگ ایک ریسٹورانٹ میں لگی جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ممبئی کے کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ عمارت کے ساتھ موجود لندن ٹیکسی گیسٹرو پب میں لگی جو تیزی سے پھیلتی گئی اور عمارت کے اندر واقع ریسٹورانٹ کو تقریباً 2 گھنٹے تک اپنی لپیٹ میں لئے رکھا تاہم فائر بریگیڈ عملے کی سر توڑ کوششوں سے آدھے گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

loading...