اشاعت کے باوقار 30 سال

نرگس فخری کو نیا ساتھی مل گیا

نرگس فخری کو نیا ساتھی مل گیا

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور اداکار اودے چوپڑا کے درمیان تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔ علیحدگی کے بعد اودے چوپڑا سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نرگس فخری نے حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ آج کل امریکی ڈائریکٹر اور ویڈیو ایڈیٹر میٹ الونزو کے ساتھ گھوم پھر رہی ہیں۔ نرگس فخری نے انسٹاگرام اکاونٹ پر میٹ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا یہ اپنے پیاروں کے ساتھ کھانا، مزہ اور تقریبات شیئر کرنے کا سیزن ہے۔ سب لوگوں کو کرسمس مبارک ہو۔

loading...