اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ایشوریہ اور نند کے تعلقات کا پول کھل گیا

ایشوریہ اور نند کے تعلقات کا پول کھل گیا

ممبئی:ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ممبئی میں دیے جانے والے استقبالیہ میں بالی ووڈ کے دیگر بہت سے ستاروں کی طرح بچن فیملی بھی شریک ہوئی۔ تقریب میں بگ بی امیتابھ بچن، بیٹی شویتا بچن، صاحبزادے ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بھرپور سج دھج کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب میں تو شادی کسی نے نوٹس لیا ہو یا نہیں مگر انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے بچن فیملی کے تعلقات کے ڈھول کا پول کھول دیا۔ صحافیوں نے ویرات اور انوشکا کے استقبالیے میں شرکت کے لیے آنے والی بچن فیملی سے گروپ فوٹو بنوانے کے لیے کہا تو اپنے والد امیتابھ بچن کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے پوز بنانے والی شویتا کے تاثرات عجیب سے ہو گئے جیسے انہیں یہ بات کچھ خاص پسند نہ آئی ہو۔ بہرحال اپنے والد کا ہاتھ تھامے شویتا فیملی فوٹو کے لیے دو قدم پیچھے تو ہٹ گئیں لیکن ان کا منہ بنانا صاف ظاہر ہوا۔ بھائی بھابھی کے ساتھ کھڑے ہونے کے بعد بھی شویتا نے بھائی ابھیشک بچن سے تو ہنس کر بات کی لیکن ایشوریہ کی مسکراہٹ کا جواب دینا تو درکنار نند صاحبہ نے ان کی طرف دیکھا بھی نہیں۔ اس ویڈیو سے واضح محسوس ہوتا ہے کہ بچن فیملی کی بہو اور سسرال والوں کے درمیان تعلقات کیسے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک ایوارڈ تقریب کے دوران امیتابھ بچن کو ایوارڈ ملنے پر ایشوریہ نے بے تحاشا خوشی کا اظہار کیا تو اس پر بھی سسر نے انہیں فورا ٹوک دیا تھا۔

loading...