اشاعت کے باوقار 30 سال

حسن علی نے تمام بالرز کو پیچھے چھوڑ دیا

حسن علی نے تمام بالرز کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: سال2 017 میں ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے تمام بالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2017 میں کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، انھوں نے 18 مقابلوں میں 45 شکار کیے، حسن علی رواں سال 5ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ بار 5 وکٹیں لینے والے بالر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ 3 مرتبہ سرانجام دیا۔ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا اور پاکستان کے لیے تیز ترین 50ون ڈے وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

loading...