اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اسماویہ اقبال کی شادی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اسماویہ اقبال کی شادی

ملتان: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ آل راؤنڈر اسماویہ اقبال اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھر پر ان کا برائیڈل شاور ہوا جس میں قومی ویمن ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والی اسماویہ اقبال نے 12 سال پہلے آج کے دن (28 دسمبر 2005 ) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی سے بطور آل راؤنڈر قومی ویمن ٹیم میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ اپنے کیریئر کے 12 سال مکمل ہونے پر 30 سالہ اسماویہ اقبال نے زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ 30 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسماویہ اقبال کا برائیڈل شاور ہوا جس میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے، اسماویہ اقبال کے برائیڈل شاور کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آل راؤنڈر اسماویہ اقبال قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 92 ایک روزہ میچز کھیل چکی ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 922 رنز سکور کیے اور بطور باؤلر 70 وکٹس حاصل کی ہیں۔ وہ 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکی ہیں جس میں انہوں نے 44 وکٹس حاصل کر رکھی ہیں۔

loading...