اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

اداکارہ سروین چاولہ نے بھی گھر بسا لیا

اداکارہ سروین چاولہ نے بھی گھر بسا لیا

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ سروین چاولہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بالی ووڈ میں خاموشی سے شادی کرنے کا رجحان پروان چڑھتا جا رہا ہے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ خاموشی سے شادی کرنے کے بعد سب کو اس سے متعلق بتایا جب کہ گزشتہ روز ہی اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں اور اب فلم ہیٹ اسٹوری ٹو کی اداکارہ سروین چاولہ نے بھی خاموشی سے شادی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سروین چاولہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اکشے ٹھاکر کے ساتھ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ غیر معمولی زندگی کے بالکل درمیان میں محبت نے ہمیں ایک حسین پریوں کی کہانی میں پہنچا دیا جب کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے شادی شدہ ہونے کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ 2008 سے فلمی کیریئر شروع کرنے والی سروین چاولہ اب تک ہیٹ اسٹوری ٹو، ہمت والا، اگلی اور پرچی جیسی متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

loading...