اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

سام سنگ موبائل کے مالک کو 12 سال قید کی سزا تجویز

سام سنگ موبائل کے مالک کو 12 سال قید کی سزا تجویز

سئیول: جنوبی کوریا کے کمپیوٹر اور موبائل فون بنانے والے ادارے سام سنگ کے ارب پتی مالک لی جے یونگ کو کرپشن کے الزام میں 12 سال کی سزا سنانے کی تجویز دی گئی ہے تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق خاتون صدر پارک گن نہے کے دور میں رشوت دے کر کاروباری فائدے حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جب کہ استغاثہ نے کرپشن کے مقدمے میں لی جے یونگ کو سزا سنانے کی استدعا کی ہے ۔ واضح رہے کہ یونگ پہلے ہی اس مقدمے میں پانچ برس کی سزا کاٹ رہے ہیں جنوبی کوریائی دفتر استغاثہ نے ایک ماتحت عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جب کہ یہ مقدمہ سابق صدر نہے کے دور میں اٹھنے والے بڑے مالی اسکینڈل کا حصہ ہے تاہم خاتون صدر کو اس سکینڈل کے بعد ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا ۔

loading...