اشاعت کے باوقار 30 سال

حکومت کا 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

حکومت کا 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال 2018ء کی آمد پر پٹرول بم کی صورت میں تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ پٹرول 5 روپے 20 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے اور مٹی کے تیل میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

loading...