اشاعت کے باوقار 30 سال

معروف موسیقار ماسٹر عاشق حسین انتقال کر گئے

معروف موسیقار ماسٹر عاشق حسین انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے نامور موسیقار اور لازوال گیتوں کے خالق ماسٹر عاشق حسین انتقال کر گئے۔ ماسٹر عاشق حسین معروف موسیقار مرحوم اختر حسین اکھیاں کے بڑے بھائی تھے۔ ماسٹر عاشق حسین نے دھمال لال میری پت رکھیو بھلال جھولے لالن کی لازوال دھن بنا کر شہرت حاصل کی۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے کلاسیکی موسیقی کے علاوہ کئی فلموں کے لیے بھی میوزک دیا۔ ماسٹر عاشق حسین کی نماز جنازہ کل لاہور میں بعد نماز ظہر امام بارگاہ سید مبارک بیگم میں ادا کی جائے گی اور انہیں لاری اڈہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ماسٹر عاشق حسین کے مقبول ترین دھمال لال میری پت رکھیو بھلال جھولے لالن کو پاکستان کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سمیت لالی ووڈ اور بالی ووڈ کے متعدد گلوکار اپنی آواز میں گا کر شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی دھنوں پر استاد نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین، رونا لیلا، نور جہاں اور بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ سمیت کئی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

loading...