اشاعت کے باوقار 30 سال

سلمان کی سالگرہ پر شاہ رخ خان کا خاص پیغام

سلمان کی سالگرہ پر شاہ رخ خان کا خاص پیغام

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی 52ویں سالگرہ دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ اپنے پنویل فارم ہاس میں منائیں گے جس میں اداکارہ کترینہ کیف بھی خصوصی طور پر شرکت کر رہی ہیں۔ سلو میاں کی زندگی کا نیا سال ان کے لیے دوہری خوشیاں لے کر آیا ہے۔ سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کی خوشیاں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شاندار کامیابی اور غیر معمولی بزنس کی وجہ سے دوبالا ہو گئی ہیں۔ فلم کی کامیابی اور اپنی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سلمان خان نے اپنے پنویل فارم ہاوس کا رخ کیا ہے جب کہ اداکارہ کترینہ کیف بھی ان کے ہمراہ فارم ہاوس گئی ہیں۔ سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی ان کے لیے خوبصورت پیغام دیا ہے۔ گزشتہ روز شاہ رخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تم جیو ہزاروں سال اور زندگی میں خوب ترقی کرو۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ میرے بچے یہاں موجود ہیں اور میں ان کے ساتھ وقت گزاروں گا لہذا میں سلمان کی سالگرہ کے دن ان سے مل نہیں پاوں گا لیکن جب سلمان اپنے فارم ہاوس سے واپس آ جائیں گے توہم مل کر جشن منائیں گے۔حال ہی میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کامیابی کے کئی ریکارڈ توڑنے کے ساتھ کئی ریکارڈ قائم بھی کیے ہیں۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش کے ٹوئٹ کے مطابق فلم نے چار دنوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی کے ساتھ سلمان خان بالی ووڈ کے وہ پہلے سپر اسٹار بن گئے ہیں جن کی 12 فلمیں 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل سلمان خان کی فلم دبنگ، دبنگ 2، سلطان، بجرنگی بھائی جان، کک، پریم رتن دھن پایو، ایک تھا ٹائیگر، باڈی گارڈ، ٹیوب لائٹ، جے ہو اور ریڈی 100 کروڑ کلب میں شامل تھیں۔

loading...