اشاعت کے باوقار 30 سال

معروف اداکاراؤں نے ایف بی آر کے احکامات ہوا میں اڑا دئے

معروف اداکاراؤں نے ایف بی آر کے احکامات ہوا میں اڑا دئے

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی چار معروف گلوکارہ و اداکاراؤں نے ایف بی آر کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر نے اداکارہ صائمہ ،اداکارہ خوشبو اور اداکارہ نور سمیت گلوکارہ فریحہ پرویز کے گھروں کے باہر نوٹسز چسپاں کئے تھے جن میں ان قومی ستاروں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ ستائیس دسمبر تک مالی سال 2013-14ء کے انکم ٹیکس کے گوشواروں کی کاپیاں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت دیگر مالی ریکارڈ ایف بی آر کے پاس جمع کروائیں لیکن ستائیس دسمبر کی حتمی تاریخ گزر جانے کے باوجود ان اداکاراؤں و گلوکارہ نے ایف بی آر کو کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جس کی روشنی میں ایف بی آر نے ان شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں ایک مرتبہ پھر شوکاز نوٹسز جاری کر دئے ہیں ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شخصیات نے شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ایف بی آر کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا تو ایف بی آر قانون کے مطابق دوسرے مرحلے کی کارروائی شروع کر دے گی۔

loading...