اشاعت کے باوقار 30 سال

انا ہزارے کا مودی سرکار کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

انا ہزارے کا مودی سرکار کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

نئی دہلی: بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آ ئندہ سال 23 مارچ سے دہلی میں بدعنوانی کے خلاف اور کسانوں کی پریشانیوں کو اٹھانے کے لئے جیل بھرو تحر یک چلائیں گے۔ انا ہزارے نے بھارتیہ کسان یونین کی راشٹریہ کسان مہا پنچایت میں کہا کہ آج ملک بھر میں کسان بدحال ہیں، ملک میں کسانوں کی خود کشی کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے، حکومت نے کسانوں کے فائدہ کے لئے سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ نہیں کیا، مرکز کی مودی حکومت کو انہوں نے کئی مرتبہ خط بھی لکھا مگر کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو موقع دینے کے لئے وہ ساڑھے تین سالوں تک کچھ نہیں بولے لیکن سرکار کو کسان کی نہیں صنعت کاروں کی فکر ہے، اس نے لوک پال کو کمزور کر دیا ہے، مودی جو قدم اٹھا رہے ہیں اس سے جمہوریت خطرے میں اور وہ ملک کو حکم شاہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

loading...