اشاعت کے باوقار 30 سال

جلد مزید 10 ممالک اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے

جلد مزید 10 ممالک اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی نائب وزیر خارجہ زپی ہوٹوویلی نے دعوی کیا ہے کہ جلد مزید 10 ممالک اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی نائب وزیر خارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیا، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ روز وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا نے سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ،فلسطین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا اور کہا کہ گوئٹے مالا کے صدر مورالیس نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ملک کو تاریخ کی غلط سمت میں کھڑ ا کر دیا ہے۔

loading...