اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی سٹار سرینا ولیمز کا کورٹ میں واپسی کا اعلان

امریکی سٹار سرینا ولیمز کا کورٹ میں واپسی کا اعلان

نیویارک: 23 گرینڈ سلامز کی فاتح سابق عالمی نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ٹریننگ شروع کر دی ہے اور وہ رواں ہفتے ابوظہبی میں مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے نئے سفر کا آغاز کریں گی جہاں ان کا افتتاحی میچ فرنچ اوپن کی چیمپئن یلینا اوسٹاپینکو کے خلاف شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ 28 دسمبر سے شیڈول ایونٹ کے منتظمین نے 2 روز قبل سرینا کی شمولیت کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز سرینا نے خود اس کی تصدیق کر دی۔

loading...