اشاعت کے باوقار 30 سال

سہیل عباس کی ورلڈ الیون میں شمولیت کا امکان

سہیل عباس کی ورلڈ الیون میں شمولیت کا امکان

کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے سابق پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس کی 16 رکنی ورلڈ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے تصدیق کی کہ سہیل عباس ورلڈ الیون میں شامل ہوں گے جو جنوری میں کراچی اور لاہور میں دو میچز کھیلے گی جب کہ چین ،جنوبی کوریا اور جاپان کو بھی چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف چاہتی ہے کہ سہیل عباس ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یاد رہے کہ 42 سالہ سہیل عباس نے پاکستان کے لیے 350 مقابلوں میں ریکارڈ 348 گولز سکور کیے تھے ۔

loading...