اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ کی افغانستان میں موجودگی درست

امریکہ کی افغانستان میں موجودگی درست

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اگر افغانستان میں نہیں ہوتا تو وہاں امن و امان کی صورت حال آج سے زیادہ خراب ہوتی۔ روسی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے روس میں پارلیمانی رہنماں کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پر لینا چاہیے۔ دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورت حال پہلے سے زیادہ بدتر ہوئی ہے، داعش کی کارروائیاں صورت حال کو مزید خراب کر رہی ہیں، امریکا اگر افغانستان میں نہ ہوتا تو صورت حال اور بھی گھمبیر ہو جاتی۔ روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دہشت گرد گروہ داعش افغانستان میں قدم جمانا چاہتا ہے، داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ترکمانستان کے صدر سے بات کی ہے. وہ ترکمانستان گیس ٹرانسمیشن نظام افغانستان سے پاکستان اور بھارت لے جانا چاہتے ہیں، اس پراجیکٹ میں انھوں نے روس کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات کس حد تک ہیں۔

loading...