اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

بھارت کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ جاری

بھارت کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ جاری

نئی دہلی: بھارت بھر کے ہوائی اڈوں پر نئے سال کی آمد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے سال کی آمد کی تقریبات کے موقع پر تخریب کاری کے خدشات کے پیش نظر بھارت کے تمام ایئرپورٹس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں جب کہ ایئرپورٹ پر مسافروں اور سامان کی مکمل تلاشی کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ بھارتی سول ایوی ایشن نے تمام ایئرپورٹس کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ غیر ریاستی عناصر اور ایسے عناصر جن کا تخریب کاری یا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے ان سے ہوشیار رہا جائے کیونکہ یہ عناصر ماضی مین بھی ایسے مواقع پر ایئرپورٹس پر حملے کے منصوبے بناتے رہے ہیں جب کہ بھارتی سول ایوی ایشن کے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے سال نو کی آمد کے موقع پر ہوشیار رہیں ۔

loading...