اشاعت کے باوقار 30 سال

یمن: حوثیوں کی میزائل حملے کی کوشش ناکام

یمن: حوثیوں کی میزائل حملے کی کوشش ناکام

صنعاء: یمن کے ایران نواز حوثی دہشت گردوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام ہو گئی مگر یہ میزائل صنعاء میں آبادی پر آ گرا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 عام شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ خیال رہے کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کئی بار بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں سے بیشتر میزائل یمن کے اندر ہی مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہو گئے یا انہیں عرب اتحادی فوج نے انہیں مار گرایا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض دو بار بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی سازش مگر دونوں میزائلوں کو کسی جانی نقصان کے بغیر ہی فضاء میں مار گرایا گیا تھا۔ سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی عرب ممالک اور عالمی سطح پر شدید مذمت کی ہے۔

loading...