اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

عماد وسیم ایک مرتبہ پھر نمبر ون

عماد وسیم ایک مرتبہ پھر نمبر ون

لاہور: قومی ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم ایک مرتبہ پھر ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بالر بن گئے ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کر لی۔ ویرات کوہلی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت نہیں کر سکے تھے جس کے بعد انہیں 48 رینکنگ پرائنٹس کھو کر ٹاپ پوزیشن سے محروم ہونا پڑا اور اب وہ 824 کی بجائے 776 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لوئیس دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ادھر بھارت کے جسپریت بمراہ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں وکٹ نہ لے پانے کے بعد تیسرے میچ میں عدم شرکت کے باعث پاکستان کے عماد وسیم نے بالرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال ہے، افغان لیگ سپنر راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بمراہ کا تیسرا نمبر ہے۔ فنچ اور عماد اس سے قبل بھی ٹاپ پوزیشن پر رہ چکے ہیں، فنچ نے 121 میچز اور 368 دن تک یہ پوزیشن اپنے پاس رکھی تھی جبکہ عماد وسیم نے 15 میچ اور 132 دنوں تک اس پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا تھا۔ بھارت کے لوکیش راہول سیریز میں 154 رنز سکور کر کے 23 سیڑھیاں پھلانگ کر چوتھی اور روہت شرما 162 رنز بنا کر 20ویں سے 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بالرز کی رینکنگ میں یزوندرا چاہل 8 وکٹیں لے کر 30ویں سے 16ویں اور ہردیک پانڈیا اور کلدیپ یادو 6،6 وکٹیں حاصل کر کے بالترتیب 79ویں سے 40 اور 112ویں سے 64ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں میں کوشل پریرا سیریز میں 100 رنز بنا کر 38ویں سے 30ویں نمبر پہنچے ہیں جبکہ اپل تھرنگا نے 81 رنز بنا کر 141ویں سے 105ویں اور تھیسارا پریرا نے 72ویں سے 70 پوزیشن پر ترقی پائی ہے۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں کلین سویپ کے بعد بھارت نے 2 پوائنٹس لے کر 121 پوائنٹس کے ہمراہ 5ویں سے دوسری پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔

loading...