اشاعت کے باوقار 30 سال

مہیش بھٹ کی اہلیہ پہلی بار سکرین کے پردے پر شوہر کے ساتھ

مہیش بھٹ کی اہلیہ پہلی بار سکرین کے پردے پر شوہر کے ساتھ

ممبئی: بولی وڈ فلم سازمہیش بھٹ کی نہ صرف بیٹیاں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ بولی وڈ کی بہترین اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں۔بلکہ ان کی اہلیہ سونی رضدان بھی ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر ہیں، جو پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ اسکرین کے پردے پر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔جی ہاں، 69 سالہ فلم ساز مہیش بھٹ پہلی بار کسی اور پروڈیوسر کی فلم میں اپنی 61 سالہ اہلیہ سونی رضدان کے ساتھ پیار کرتے نظر آئیں گے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں میاں بیوی پہلی بار نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ساز سنجے ناگ کی فلم یوئرز ٹریولی میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ یوئرز ٹریولی کی کہانی ایک خاتون کی جدوجہد اور اس کے رومانس کی کہانی ہے، جسے ایک بھارتی اسٹیج ڈرامے سے لیا گیا ہے۔ یوئرز ٹریولی کی کہانی بھارتی خاتون لکھاری اینی زیدی کے ایوارڈ یافتہ ڈرامے سے لی گئی ہے، جس پر 2018 میں اسٹیج تھیٹر بھی پیش کیے جائیں گے۔ یوئرز ٹریولی کی شوٹنگ بھارتی شہر کولکتا میں کی جائے گی، جس میں مرکزی کردار مہیش بھٹ کی 61 سالہ اہلیہ سونی رضدان کا ہوگا، جو اپنی جدوجہد سے زندگی کی کئی کامیابیاں سمیٹتی ہے۔کہانی میں خاتون کے رومانس اور خوشگوار زندگی کو بھی دکھایا جائے گا۔فلم یوئرز ٹریولی میں سونی رضدان کا ساتھ ان کے شوہر مہیش بھٹ دیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا، اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے 2018 کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

loading...