اشاعت کے باوقار 30 سال

اسرائیل کا یونیسکو کی رکنیت سے دست برداری کا اعلان

اسرائیل کا یونیسکو کی رکنیت سے دست برداری کا اعلان

تل ابیب: اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کی رکنیت سے دست بردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں بھاری اکثریت سے قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل نے یونیسکو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف 128 ممالک نے ووٹ دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کا فیصلہ یہودی تاریخ کو اسرائیلی زمین سے منقطع کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یونیسکو چھوڑنے کا خط چند روز میں جمع کرا دیا جائے گا۔

loading...