اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ایفل ٹاور کے قریب ہوٹل سے نایاب بوٹی کی دریافت

ایفل ٹاور کے قریب ہوٹل سے نایاب بوٹی کی دریافت

پیرس: فرانس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل سے ماہرین کو کما نامی ایک نایاب جنگلی بوٹی وہاں اگی ہوئی ملنے پر ماہرین خوش گوار حیرت سے دو چار ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کما ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل کی چھت پر اگی ہوئی ہے۔ ہوٹل کی چھت سے ملنے والی اس جنگلی بوٹی کا وزن 25 گرام بتایا جاتا ہے۔ یورپی ملکوں میں یہ انتہائی محدود مقدار میں اگائی جانے والی انتہائی بیش قیمت جڑی بوٹی سمجھی جاتی ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک کلو گرام کما ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔ اسی سیاق میں فرانس کے قومی تاریخی میوزیم نے جمعہ کے روز اس انکشاف کی تصدیق کی اسے گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر ماحولیات باغیچوں کے فواید کی خوبصورت مثال قرار دیا۔ شہری ماحولیات کے ایک ماہر فریڈرک مادر نے ایک مقامی ٹی وی چینل فرانس۔ انفو کو بتایا کہ کما کا ایک عدد پودا میرکیور پیرس سینٹر ہوٹل میں بنائے گئے ایک باغ میں اگا ہے۔ ہوٹل کے مالکان نے یہ بوٹی سائنسی تحقیق کے لیے وقف کر دی ہے۔ تاہم ہوٹل کے مالکان کو امید ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر کما کی پیداوار شروع کر سکتے ہیں۔

loading...