اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

امریکا میں انتہاپسند لڑکیوں کا مسلم طالبہ پر بدترین تشدد

امریکا میں انتہاپسند لڑکیوں کا مسلم طالبہ پر بدترین تشدد

فلوریڈا: امریکا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، ریاست فلوریڈا میں 14 سالہ مسلم طالبہ کو اس کی ہم جماعت لڑکیوں نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ویسٹ بوکا ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ منال پر اس کے اسکول کی ہم جماعت طالبات کے گروہ نے بد ترین تشدد کیا۔ لڑکی کے والد شکیل منشی کو واقعے کی ویڈیو مل گئی جو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، بعد ازاں دنیا بھر میں یہ فوٹیج وائرل ہو گئی اور لوگوں نے تشدد کرنے والی لڑکیوں کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شکیل منشی کے مطابق دو طالبات ان کی بیٹی کو مسلمان ہونے پر ہراساں کرتی آ رہی تھیں اور اسے دہشت گرد بھی کہتی تھیں، 21 دسمبرکو ان کی بیٹی نے ان طالبات سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں لڑکیوں کے ایک گروہ نے منال پر حملہ کر دیا اور اسے بری طرح مارا پیٹا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں منال کو مار رہی ہیں، گھسیٹ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ سخت الفاظ بھی کہہ رہی ہیں اس دوران باقی طلبہ بڑی بے حسی کے ساتھ اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقا ت کر رہی ہے تاہم پولیس واقعے کو حملے کی بجائے محض ایک ذاتی لڑائی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

loading...