اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

طاقتور ترین راکٹ فیلکن ہیوی کا کامیاب تجربہ

طاقتور ترین راکٹ فیلکن ہیوی کا کامیاب تجربہ

کیلیفورنیا: معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے طاقتور ترین راکٹ فیلکن ہیوی کا کامیاب تجربہ کر لیا، جسے مریخ پر بھیجا جائے گا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے اس طاقتور ترین راکٹ کا تجربہ گزشتہ ماہ کیا جانا تھا، تاہم کمپنی کے سربراہ ایلون موسک نے اعلان کیا تھا کہ اب اس راکٹ کا تجربہ سال نو کے موقع پر کیا جائے گا۔ لیکن ایلون موسک نے اپنے پروگرام میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے فیلکن ہیوی کا تجربہ کر لیا۔ انہوں نے فیلکن ہیوی راکٹ کے تجربے کی ویڈیو ٹوئیٹ کی اور ساتھ ہی اسے کیپشن میں لکھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھوڑی گئی نامعلوم چیز، ان کے اس ٹوئیٹ سے کچھ لوگ ڈر بھی گئے۔ تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ ٹیسلا کے طاقتور ترین میزائل فیلکن ہیوی کا تجربہ تھا، جسے ریاست کیلیفورنیا میں آزمایا گیا۔ فیلکن ہیوی نائن بوسٹر راکٹ میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بار بار استعمال بھی کیا جا سکے گا، جب کہ یہ اپنے ساتھ ہر طرح کی وزن دار چیزیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایلون موسک نے راکٹ کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جب کہ ساتھ ہی اپنی اس کار کی تصویر بھی شیئر کی، جسے اسی راکٹ کے ذریعے مریخ پر لے جایا جائے گا۔ فیلکن ہیوی کو جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ایئرفورس بیس سے خلا میں چھوڑا گیا۔ خیال رہے کہ ٹیسلا کمپنی نے اس طرح کے متعدد راکٹ کے تجربات کر رکھے ہیں، کمپنی ان راکٹ کے ذریعے مریخ پر بسائے جانے والے شہر کے لیے چیزیں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایلون موسک نے پہلی ہی 2024 تک انسانوں کی پہلی کھیپ کو مریخ پر لے جانے کے منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت آئندہ 50 سال تک مریخ پر 10 لاکھ انسانوں پر مشتمل ایک شہر آباد کیا جائے گا۔مریخ پر انسانوں کو لے جانے کے لیے کمپنی ’بی ایف آر‘ نامی راکٹ تیار کرے گی، جو نہ صرف امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے مختلف راکٹ سے ذیادہ بہتر ٹیکنالوجی کا حامل ہو گا، بلکہ وہ کسی بھی مسافر جہاز سے بھی ایڈوانس ہو گا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے اس راکٹ کے بارے میں مزید بتایا تھا کہ اس راکٹ کی اونچائی 400 فٹ ہو گی، جب کہ وہ 39 فٹ چوڑا ہو گا، اس راکٹ میں 42 مختلف انجن ہوں گے، اور اس کا مجموعی وزن 2 کروڑ 87 لاکھ پاؤنڈ ہو گا، جو ناسا کے راکٹ ’اپولو‘ سے چار گنا ذیادہ ہے۔

loading...