اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستانی خاتون نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانی خاتون نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

جدہ: پاکستانی خاتون عظمی طاہر نے بحیرہ احمر کی گہرائیوں میں پاکستانی پرچم لہرا کر منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ عظمی طاہر نے سمندر کی تہہ میں بانی پاکستان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ عظمی طاہر نے سعودی شہر جدہ میں بحیرہ احمر کی گہرائی میں بہادری سے غوطہ لگایا اور سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ عظمی طاہر نے سمندر کی تہہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ غوطہ خوری کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے تین ساتھی بھی موجود تھے۔

loading...